کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر ہاؤس سندھ کے ایک حصے کو مفت آئی ٹی تعلیم دینے کے لیے مختص کر دیا گیا جس سے پچاس ہزار طلبہ مستفید ہوں گے، 24 ہزارسکوائر فٹ کا فلور تیار کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنر سندھ کاکہناہے کہ آئی ٹی کورسزسے3 بلین ڈالرکاایکسپورٹ بڑھے گا، ملک میں سیاست ہورہی ہے لیکن گورنرہاؤس میں تعلیم اورصحت کیلئے کام ہورہاہے، 5 لاکھ لوگوں کو مفت صحت کارڈ دینے جارہے ہیں لیکن تمام اقدامات میں گورنر ہاؤس یا سندھ حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیا، جب تک منصب پر ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے بند نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خوابوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے منظور وسان نے الیکشن کی تاریخ دیکھ لی