چوہدری امانت حسین مہر یورپ میں مسلم لیگ ن کے ٹریڈ کوآرڈی نیٹر مقرر

لندن(بیورو رپورٹ)چوہدری امانت حسین مہر کو پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل این)ن کا ٹریڈ کوآرڈی نیٹر برائے یورپ نامزد کر دیا گیا،اسحق ڈار کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری۔
ُ”پاکستان ٹائم“کے مطابق معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف کی منظوری سے سینیٹر اسحق ڈار کی جانب سے دو سال کے لئے پی ایم ایل این ٹریڈ کوآرڈی نیٹر برائے یورپ نامزد کر دیا گیا،سییٹر اسحق ڈار کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یہ اعلان میاں نواز شریف کیساتھ چوہدری امانت حسین کی خصوصی ملاقات کے بعد کیا گیا۔صدر انٹرنیشنل افئیرز اسحق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔میاں محمد نواز شریف نے چوہدری امانت حسین مہر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گے اور مسلم لیگ ن اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ٹریڈ کوآرڈی نیٹر یورپ میں مقیم پاکستانی تاجر برادری اور پاکستان میں پل کا کردار ادا کریں گے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پارٹی پلیٹ فارم سے ٹریڈ ونگ کی تنظیم سازی،کثیر ملکی کانفرنس اور تاجروں کے مسائل کے اوپر سفارشات مرتب کر کے قیادت کو پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں