خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتیں خارج،صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کو رہائی مل گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی کارکنوں خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتیں خارج جبکہ صنم جاوید خان سمیت 9 ملزموں کی ضمانت منظور کرلی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں 64 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتوں پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دیں۔عدالت نے صنم جاوید خان،روبینہ جمیل،افشاں طارق، آشمہ شجاع،شاہ بانو،سید فیصل اختر کی بھی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزم قاسم،علی حسن،حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان کو ایک،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔یاد رہے کہ تمام ملزمان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ سرور روڑ پولیس نے کور کمانڈر ہاوس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔خدیجہ شاہ اور صنم جاوید خان سمیت دیگر پر الزام ہے کہ انہوں نے کور کمانڈر ہاوس لاہور پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں