بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح،فواد حسن فواد نے واضح بتا دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری وزارت نجکاری کا ترجیحی شعبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا سپانسر ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم نے انڈیا کا اصل چہرہ دکھا دیا
نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کیلیے آئے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی )کے ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطی خواجہ آفتاب احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری وزارت نجکاری کا ترجیحی شعبہ ہے۔خواجہ آفتاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فواد حسن فواد سے ملاقات کی،اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا،توانائی کے شعبوں میں اہم پیشرفت پر گفتگو ہوئی۔فواد حسن فواد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کی نجکاری کے ذریعے اقتصادی ترقی اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔آئی ایف سی نے ڈسکوز کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کے لیے حمایت کا بھی اظہار کیا۔علاوہ ازیں نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے فیصل آباد میں ایف بی آر کی اراضی کی میوٹیشن ڈیڈ کامیاب خریدار کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں