پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولنگر (کرائم سیل ) بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کی اطلاع پر میکلوڈ گنج بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا گیا تو ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس پرڈاکووں نے اندھا دھند گولیاں برسائیں اور ان کے دو ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ تین ڈاکو فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مارے گئے اور فرار ہونے والے ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں:فیروزوالہ میں دن دیہاڑے خاتون سمیت 2 افراد قتل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں