جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

کراچی (سٹاف رپورٹر )جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درآمد ناگزیر،ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بول پڑا
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 88.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 84.1 ملین ڈالر مقابلہ میں 5.3 فیصدزیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اگست میں جرمنی سے ترسیلات زر کا حجم 44.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 44.2 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 40.5 ملین ڈالر تھا۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 4.12 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.25 ارب ڈالر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں