بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا سپانسر ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم نے انڈیا کا اصل چہرہ دکھا دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا سپانسر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی ،تحریک طالبان کا بھتہ گروپ گرفتار
پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر بھارت کا نہ کبھی تھا نہ کبھی ہو گا،آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں،بھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے،بھارتی مظالم اور پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت جائز اور قانونی ہے،جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت جواب دہ ہے،بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا سپانسر ہے۔صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے،بھارتی دہشت گردی کی فرنچائز اب عالمی ہو گئی ہے،بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں صرف مسیحیوں پر 525 حملے کئے گئے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ نے مزید کہا کہ دنیا بھارت کو سٹریٹجک وجوہات پر چھوٹ دینا بند کر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں