لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے مختلف اداروں کی نجکاری کے عمل کو غیر قانونی قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے پاس نجکاری کرنے کا اختیار نہیں ہے ،ایسا کرنا اس کے ارادوں بارے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے ،عبوری حکومت کی مدت مختصر ہے اور بنیادی اختیار منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے ،نگران حکومت کو چاہیے کہ 90دن میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائے ،نجکاری کی کوئی بھی سرگرمی کو قانونی چارہ گوئی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : وکلا نے سیشن کورٹ کو تالے لگا دیے