election rules

انتخابی قوانین کی 18شقوں میں تبدیلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دیدی،الیکشن رولز کی 18شقوں میں تبدیلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن رولز میں تبدیلی کے بعد انتخابات سے متعلق پٹیشن میں ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جا سکے گی ،الیکشن کمیشن کیس پر 180روز میں فیصلہ سنائے گا ،دوران سماعت التوا مانگنے پر دس ہزار سے پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ،جرمانے حکومتی خزانے میں جمع ہونگے ۔الیکشن رولز میں تبدیلی کے بعد سماعت میں تین دن سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا ۔الیکشن کمیشن نے پانچ نئے فارم بھی جاری کر دیے ،ترمیم شدہ رولز پر 15دن میں اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے ،امیدوار کو انتخابی اخراجات کیلئے الگ بینک اکاﺅنٹ کھولنا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : وکلا نے سیشن کورٹ کو تالے لگا دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں