لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا ،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں بغاوت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں اس لیے مزید ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”نگران حکومت اداروں کی نجکاری نہیں کر سکتی“تحریک انصاف کی عدالت جانے کی دھمکی