اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی ،ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھتہ گروپ کے گرفتار ارکان نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ وہ مختلف طریقوں سے ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کر رہے تھے ،گرفتار ارکان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کو بھی کنفرم کیا اور بتایا کہ کمانڈر عبدالرزاق افغانستان سے واٹس ایپ پر ہدایات دیتاتھا ،لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگواتا تھا جس کے بعد وہ لوگوں کو بھتے کیلئے کال کرتا ،بھتہ نہ ملنے کی صورت میں جان سے مارنے یا اغوا کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : وکلا نے سیشن کورٹ کو تالے لگا دیے