لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ،شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی بارش سے شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا،سروسز اور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی اور ڈاکٹرز کے کمروںمیں پانی داخل ہو گیا ،پانی کے باعث ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقوں میں پانی ،موسم خوشگوار ہو گیا