imran khan

سائفر کیس ،عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو قانونی طور پر حفاظتی ضمانت مل سکتی ہے یا نہیں ،وکیل نعیم پنجوتھا نے بتا دیا
”پاکستان ٹائم “کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہو گی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے،عدالت نے کیس میں دلائل کے لئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں