غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات،نثار چرسی تکہ کے مالک کی ضمانت منظور

پشاور(کرائم سیل)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور شہر کی نمک منڈی میں برسوں سے قائم مشہورریسٹورنٹ ’نثار چرسی‘ کے مالک کو ضمانت پررہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں آپریشن کے دوران مزید 16غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز مسمار
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پشاور نمک منڈی کے مشہور تکہ فروش (نثار چرسی) کو ملکی و غیر ملکی خواتین سیاحوں کو ہراساں کرنے کے کیس میں پولیس نے گرفتارکیا تھا تاہم گرفتاری کے تیسرے روز ہی عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فہیم احمد نے معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ملزم نثار خان نے ضمانت ملنے کیلئے پشاور کے مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ضمانت کیلئے نثار خان پولیس کی حراست میں عدالت پیش ہوئے ۔پولیس افسر قاضی نثار کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے نثار خان کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ریسٹورنٹ کے مالک کو غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتارکیا تھا۔نثار خان کو ویڈیوز میں ملکی اور غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوا دیکھا گیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8دہشتگرد ہلاک، 5گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں