kakar

”آنے والے دنوں میں بجلی بل کم ہونگے“نگران وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی بل کم ہوں گے ،توانائی اصلاحات کرنا ہوں گی ۔
سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اصلاحات کر نا بہت ضروری ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ حکومت مہنگی بجلی بنائے اور عوام کو سستی فراہم کرے ،آئی پی پیز سے ایسے معاہدے کیے گئے کہ بجلی بنے یا نہ بنے ادائیگی کرنا ہو گی ۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے ،ہمیں عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہنا ہو گا ،ہندوتوا کے سیاسی ایجنڈے کے پیچھے گھناﺅنی سازش ہے ،خالصتان تحریک کے رہنماﺅں کو کینیڈا میں بھارتی ایجنسی نے قتل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم شروع چاروں صوبوں سے امیدواروں کے نام طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں