پاک فوج کے سربراہ سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات ،بڑی خبر آ گئی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کی رپورٹ، بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں