کیپٹن(ر)صفدر کی بریت کی درخواستیں منظور،تحریری فیصلہ جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن(ر) محمد صفدر کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں جس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کامران ٹیسوری سے ناراض ،عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا
لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 12 ستمبر 2019 کو کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا، آئین شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے،بولنے اور تقریر کرنے کی آزادی آئین میں اول درجے پر ہے۔فیصلے کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر پر 2021 میں فرد جرم عائد ہوئی جس کے بعد پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کیا گیا تاہم آج کی تاریخ تک کوئی گواہ پیش نہیں ہوا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر گواہ پیش نہ ہو رہے ہوں تو کسی ملزم کا لامحدود وقت کے لئے ٹرائل نہیں کیا جا سکتا،پراسیکیوشن نے آڈیو کے شواہد جمع کرائے اور نہ ہی فرانزک کرایا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایسے ٹرائل میں ملزم کو سزا کا کوئی امکان نہیں بلکہ عدالتی وقت کا ضیاع ہو گا،لہذا کیپٹن (ر)صفدر کی بریت کی درخواست کو منظور کیا جاتا ہے،ملزم ضمانت پر ہے لہذا ضمانتی مچلکے منسوخ کر کے فائل داخل دفتر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس عائشہ کیخلاف کردار کشی پر مبنی الزامات،خواجہ آصف بھی میدان میں آ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں