کینیڈا میں سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کرنے والے لوگ اصل میں کون ہیں؟مشعال ملک نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

ننکانہ صاحب(راحیل معاویہ سے)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی اور ہندوستان میں قیدمعروف حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت سکھ بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں،ننکانہ صاحب میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال ملک گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل،برطانیہ بھی میدان میں آ گیا، ایسا اعلان کہ مودی سرکار کی نیندیں اڑ جائیں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بابا گورونانک نے امن کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کر دی، کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آر ایس ایس کے لوگ کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، آر ایس ایس کے لوگ ہندوستان میں کھلے عام اقلیتوں کا قتل عام کر رہے ہیں، خالصتان کے حامی سکھوں کو پوری دنیا میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہندوستان کی تنظیم آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو پوری دنیا میں سکھوں اور کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے،ہندوستان کے اندر گرجا گھروں، مساجد اور گوردواروں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ رہنما کا قتل بڑے پھڈے میں تبدیل ،بھارت نے کینیڈا میں ویزا سروس معطل کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں