راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس دوران روات میں مزید 16غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو مسمار کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گھات لگا کر فائرنگ،3 افراد قتل
ڈی جی راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن شہریوں سے فراڈ اور لوٹ مار روکنے کیلئے کیا جارہا ہے، غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان زمینوں پر ناجائز قبضوں میں بھی ملوث ہیں۔ڈی جی نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہاﺅسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔،دوسری جانب آر ڈی اے نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی تشہیر روکنے کیلئے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8دہشتگرد ہلاک، 5گرفتار