شیخ رشید مبینہ اغوا کیس،عدالت نے پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس ،رازق سنجرانی کی معافی پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف ممبر شیخ عمران کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آر پی او راولپنڈی کو 26ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سے ہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو، عدالت نے کہا کہ لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسے مسترد کرتے ہیں، لہذا آر پی او خرم علی 26 ستمبر کو مکمل تفصیل کے ساتھ خود پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی کو جاری ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں