افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

اسلام آباد(وقائع نگار)افغان عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت آگئی،آصف درانی اور افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی،ملا امیر متقی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کی رپورٹ، بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں