لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہونے والی ٹیم میں انجری کے باعث شامل نہ ہونے پر افسردہ ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بوجھل دل سے بتا رہا ہوں کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائیندگی نہیں کر سکوں گا ،مایوس ہوں لیکن سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے ،انشااللہ جلد میدان میں واپس آﺅں گا ۔
یہ بھی پڑھیں : نسیم شاہ کرکٹ بورڈ کی نااہلی کا شکار