نیب نے جعلی اکاونٹس کے تمام کیسزکھول دیے

نیب نے جعلی اکاونٹس کے تمام کیسزکھول دیے

نیب نے جعلی اکاونٹس کے تمام کیسزکھول دیے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر )نیب نے جعلی اکاو¿نٹس کے تمام 43 کیسزکھول دیے، 186ملزمان کے نام ای سی ایل پررکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق فیصلہ آج قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا، نیب کی قانونی ٹیم احتساب عدالتوں سے دس ریفرنسزدوبارہ کھولنے کی استدعا کردی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 12 انویسٹی گیشن اور 21 انکوائری دوبارہ شروع کردی گئی، نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور ،اومنی گروپ، بلال شیخ، حسین لوائی سمیت 52ملزمان نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جعلی اکاو¿نٹس کیس کے 64ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گئے، بارہ مفرورملزمان کو ملک واپس لانے کی کوشش کی جائیگی۔نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرااعظم نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی، سابق ایم پی اے فریال تالپوراور خواجہ انور مجید سمیت 186ملزمان کے نام ای سی ایل پررکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری 4 کیسز میں ملزم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور فریال تالپور ایک ایک کیس جبکہ خواجہ انور مجید(اومنی گروپ) 9 کیسز میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں