خیبرپختونخوا (وقائع نگار)سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کوہلاک جبکہ 5کو گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کر دو اضلاع میں آپریشن دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں سےمقابلہ میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھر، دہشت گردوں نے 31اگست کوجانی خیل میں فوجی قافلہ پر موٹر سائیکل سے خود کش حملہ بھی کروایا تھا، ہلاک دہشت گروں کے قبضر سر اسلحہ، بارود برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر نے کہا مقامی افراد نر سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کے اعلان پر تحفظات ،بلاول کا سی ای سی اجلاس بلانے کا فیصلہ