اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے احتساب کیلئے خفیہ اداروں سے براہ راست مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب جنرل (ر) نذیر احمد کی منظوری سے خط لکھ دیا گیا ،سول ملٹری انٹیلی جنس اداروں سے افسران اور اہلکاروں کو ڈیپوٹیشن پر نیب میں تعینات کیا جائے گا ،ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر و اہلکار نیب کے دفاتر میں فرائض سر انجام دینگے ،نیب دفاتر میں مضبوط اور موثر سسٹم قائم کیا جائے گا،ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران و اہلکار اپنے سکیل اور تنخواہ پر ہی کام کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : لوک ورثہ فنڈز میں خورد برد،سینیٹر روبینہ خالد کی نیب میں طلبی