اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتا ہے ،غیر یقینی کی فضا ملک کیلئے کسی صورت بھی بہتر نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتا ،آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا کام کسی ہفتے کابتانا نہیں بلکہ تاریخ کا اعلان ہوتا ہے ،غیر یقینی کی فضا ملک کیلئے کسی طور بھی بہتر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن کی حتمی تاریخ دی جائے “اے این پی کا دوٹوک مطالبہ