اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب)نے کرپشن کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے ایسا دبنگ اور سخت فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک بھر میں کرپٹ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:80کرپشن کیسز کا ریکارڈ نیب کے حوالے،سندھ سے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگے ہیں۔نیب نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے چیئرمین نیب کی منظوری سے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔نیب نے اپنے خط میں اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ہیں۔نیب حکام کے مطابق نیب میں تمام خالی آسامیوں پرفوری تقرریاں کردی جائیں گی، اور ڈپٹی چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹرجنرل کے عہدوں پرمستقل افسران کا تقررکردیا جائے گا، حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : چچا بھتیجی لندن روانہ ،نواز شریف کا استقبال کیسا ہو گا ؟فیصلہ نہ ہو سکا