election

جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات

اسلام آبا د(خصوصی وقائع نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ تقسیم
پاکستان ٹائم کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آج حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی،ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی اور اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے۔تاہم اعلامیہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں