اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار ،تین روزہ بارش کے نئے سپیل کی پیش گوئی کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق 22تا 24ستمبر تک مختلف شہروں میں بارش برسنے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ،گلگت ،مری ،گلیات ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کا سرکاری گندم پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ