مہنگائی کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سراج الحق

مہنگائی کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سراج الحق

پشاور(وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور میں گورنر ہاوس کے سامنے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و معاشی دہشت گردوں نے بھیس بدل بدل کر حکومتیں کیں اور کرپٹ نظام نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو ڈسا لیکن اب ملک لوٹنے والوں کا یوم حساب آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین اصل قیمت دینے کو تیار ہیں لیکن بلوں میں 48 فیصد ٹیکسز کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پرامن جدوجہد عوامی حقوق کے لیے جاری رہے گی اور اب لاہور گورنر ہاو¿س کے باہر 3 دن دھرنا دیں گے۔ لاہور اور پنجاب کی عوام دھرنے میں شرکت یقینی بنائیں۔انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہیہ جام ہڑتال اور دھرنوں سے پہلے جاگ جاو¿ اور پنجاب جاگے گا تو پاکستان جاگے گا۔ پنجاب دھرنے کے بعد سندھ اور بلوچستان بھی جاو¿ں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں