لال حویلی کو آج خالی کرانے کا فیصلہ

لال حویلی کو آج خالی کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی(وقائع نگار)متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو خالی کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی طلب کر لی۔
”پاکستان ´ٹائم “کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کے مطابق راجہ بازار اور بوہڑ بازار کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اینٹی کرپشن، اسٹیبلشمنٹ اور پولیس سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ بھی لال حویلی کا قبضہ دلانے کے لیے قانونی اور افرادی قوت مہیا کرے گی۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کے مطابق پراپرٹی کو خالی کرانے کے لیے جمعرات کی صبح 6 بجے آپریشن کیا جائے گا۔ بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے تحویل میں لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں