ثمر بلور کی انگوٹھیوں کی گمشدگی لیکن ملازمین کیساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ معاملہ پولیس کے پاس جا پہنچا

ثمر بلور کی انگوٹھیوں کی گمشدگی لیکن ملازمین کیساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ معاملہ پولیس کے پاس جا پہنچا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کی رہنماثمر بلور کی مرحوم شوہر کی طرف سے تحفے میں ملنے والی ہیرے کی انگوٹھی گم ہوگئی جس کا تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ گھریلوملازمین کے اہلخانہ بھی سامنے آگئے ہیںاورانہوں نے بھی پولیس کو درخواست دیدی۔ ثمر بلور کے گھر بطور باورچی کام کرنے والے ایک ملازم کے بھائی کی طرف سے تھانہ کوہسار اور ایس ایس پی آپریشنز کو درخواست دی گئی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”میرا بھائی ثمر بلور کے گھر 10سال سے بطور باورچی ملازمت کر رہا ہے۔ ایک دن اس نے مجھے فون کرکے بتایا کہ انگوٹھیاں گم ہونے کے بعد سے میڈم ذہنی طور پر کافی ڈسٹرب ہیں۔ اس کے چند روز بعد اس نے مجھے میسج کے ذریعے بتایا کہ میڈم نے اسے کمرے میں بند کر دیا ہے۔ یہ میسج پا کر میں کوٹ ادو سے اسلام آباد ثمربلور کے بنگلے پر پہنچا تو گارڈ نے بتایا کہ میرا بھائی گھر سے فرار ہو گیا ہے۔ برائے مہربانی میرے بھائی کو بازیاب کرایا جائے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں