لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں ایک دن قیام کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اہم پیغام لے کر دوبارہ لندن روانہ ہوگئے ہیں، مریم نواز جمعرات کی رات جبکہ شہبازشریف کےآج رات لندن پہنچنے کا امکان ہے ۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ شہبازشریف کی اچانک لندن روانگی کا پروگرام بنا ہے ، وہ بڑے بھائی کیلئے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، شہبازشریف اور نوازشریف کی اہم ملاقات متوقع ہے جس دوران قانونی پیچیدگیوں سمیت نوازشریف کی اکیس اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پائیدار ترقی کیسے ممکن ہے؟نگران وزیر اعظم نے تجویز دے دی