عمرہ کی آڑ میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام، منشیات ایسی جگہ چھپائی گئی کہ ہر کوئی توبہ توبہ کر اٹھے

اسلام آباد(کرائم سیل)عمرہ کے مقدس سفر پر جانے والا بدبخت منشیات سمگلر ائیرپورٹ پر پکڑا گیا،بدبخت مسافر نے ہیروئن ایسی جگہ چھپائی تھی کہ ہر کوئی توبہ استغفار کر اٹھے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپوٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف)نے کارروائی کرتے ہوئے براستہ استنبول جدہ جانے والے مسافر سے 5.448 کلو گرام محلول آئس (ہیروئن) برآمد کر لی،بدبخت مسافر عمران عمرہ کے لیے جارہا تھا جس نے احرام کے تین تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لاکر منشیات برآمد کی اور سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹیکس فورس( اے این ایف) حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں