آصف زرداری،یوسف گیلانی،مراد علی شاہ،شاہد خاقان عباسی،اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے خلاف کرپشن ریفرنس،نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے حکم پر قومی احتساب بیورو (نیب)ترامیم کالعدم ہونے کے بعد سابق صدر آصف زرداری،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،سابق وزرائے خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے خلاف بند کیسز کھولنے کے لئے نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد نیب نے بند کیسز دوبارہ کھولنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔نیب نے مقدمات دوبارہ چلانے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی، درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔نیب نے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں