پاکستان کوچین سے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں 50.4 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)مالی سال 2023-24 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو مجموعی طور پر 50.4 ملین ڈالر ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران پاکستان کو چین سے 32.4 ملین ڈالر کی اضافی ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔پاکستان ٹائم کے مطابق مالی سال 2022-23 کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال میں چین کی جانب سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو تقریبا 33.69 فیصد ہے۔مالی سال 2022-23 کے جولائی اور اگست میں چین کی جانب سے مجموعی ایف ڈی آئی 37.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح پاکستان نے چین کے ہانگ کانگ سے بھی 16.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جس کے نتیجے میں مالی سال 2023-24 کے پہلے دو ماہ میں مجموعی طور پر 33 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جولائی تا اگست 2024 کے دوران ہانگ کانگ سے سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،اسی مدت کے مقابلے میں جب پچھلے مالی سال میں ہانگ کانگ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 0.8 ملین ڈالر تھی۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف شراکت دار ممالک سے مجموعی طور پر 150.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔اس میں سے 32.4 ملین ڈالر چین سے آئے اور اضافی 16.1 ملین ڈالر ہانگ کانگ کی طرف سے دیئے گئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ عبوری فہرست کے مطابق جولائی تا اگست مالی سال 2023-24 میں پاکستان کو 260.4 ملین ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران موصول ہونے والے 176.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں