سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر )سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا،علی وزیر کیخلاف ترنول میں جلسہ پر ایف آئی آرز درج تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج دنیا میں سب سے بہترین،بروتھا گیریژن کے دورہ پر آرمی چیف جوانوں کی کارکردگی پر خوشی سے نہال

علی وزیر پر 2 مقدمات تھانہ ترنول، 1 مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں جبکہ 1 ایف آئی اے نے درج کیا تھا، تھانہ ترنول، بہارہ کہو مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی تھی۔ علی وزیر کو ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی گرفتار کیا تھا جس میں سیشن جج سنٹرل کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔ عدالتی حکم کے بعد علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کیلئے مچلکے جمع کروائے گئے تھے، تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرویز پر جرمانوں کی شرح میں بھی ہوشربا اضافہ، ایمرجنسی وہیکل کو راستہ نہ دینا بھی جرم قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں