لاہور(کرائم سیل)پولیس نے 9مئی کے واقعات میں نامزدپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنماخالد محمود گجر کو شوکت خانم ہسپتال کے قریب سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
”پاکستان تائم “کے مطابق خالد محمود گجر کو شوکت خانم ہسپتال جوہر ٹاﺅن کے باہر سے کالے رنگ کی گاڑی میں جاتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا ، 9 مئی کے واقعات کے بعد خالد گجر مفرور تھے۔پولیس نے خالد گجر کے ساتھ ان کے بھائی طارق گجر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں لاہور پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے دوبارہ کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے سنئیر نائب صدر لاہور اور حلقہ پی پی 165 رائیونڈ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری خالد محمود گجر کو انکے بھائی طارق گجر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے خالد گجر اور ان کے بھائی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا،انشاء اللہ وہ اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے اور جلد ظلم اور جبر کی یہ سیاہ رات ختم ہو گی۔
