اوکاڑہ (بیورو رپورٹ )سعودی عرب میں پیش آئے روڈ حادثے میں اوکاڑہ کے رہائشی 4 نوجوان جان کی ہار گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران ریاض خان کی بازیابی،لاہور ہائی کورٹ کا صبر جواب دے گیا
سعودی عرب میں مقیم اوکاڑہ کے نواحی گاوں کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 2 سگے بھائیوں اور 2 کزنوں سمیت 4 افراد ٹائر بلاسٹ ہونے سے روڈ حادثے میں جاں بحق ہوئے، گاڑی کا ٹائر بلاسٹ ہوتے ہی پیچھے سے تیز رفتار ٹرک گاڑی پر چڑھ گیا۔ پانچوں نوجوان عمرہ کیلئے ریاض جا رہے تھے، پانچوں نوجوان محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہونے پر پورے گاوں میں سوگ کا سماں بن گیا، جاں بحق افراد کے لواحقین نے حکومت پاکستان سے اپنے پیاروں کی لاشوں کو پاکستان جلد از جلد منتقل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔