کراچی (کورٹ رپورٹر ) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ایس ایچ او شاہدرہ کا منشیات فروشوں کے سہولت کار ہونے کا ڈراپ سین،انکوائری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
کراچی کی احتساب عدالت میں رہنما پی پی پی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف پونے 6 ارب کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے نیب ترامیم کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کر دی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا،گواہان کو بلاتے ہیں اور کیس کو چلاتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کل سپریم کورٹ کا حکم نامہ ملا ہے،عدالت عظمی کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔ بعد ازاں کراچی کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔