عمران ریاض خان کی بازیابی،لاہور ہائی کورٹ کا صبر جواب دے گیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہو ر ہا ئیکورٹ نے سینئر صحافی اور ٹی وی میزبان عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب کو آخری مہلت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج دنیا میں سب سے بہترین،بروتھا گیریژن کے دورہ پر آرمی چیف جوانوں کی کارکردگی پر خوشی سے نہال
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب! مغوی کدھر ہیں؟آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا ہے،دوبارہ بھی اجلاس ہونا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میرے خیال سے اب کارروائی شروع کر دینی چاہیے،آئی جی پنجاب نے استدعا کی کہ عدالت موقع فراہم کرے،لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریا ض کی بازیا بی کیلئے 26 ستمبر تک مہلت دیدی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ آپ کو عمران ریاض کی بازیا بی کیلئے آخری مہلت ہے۔عمران ریاض کےوکیل میاں علی اشفاق نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی کارروائی سے ہمارا اور عدالت کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کا آخری موقع دیا گیا ہے،اگر عمران ریاض آئندہ سماعت تک بازیاب نہ ہوئے تو قانون اپنا راستہ لے گا،پھر ہم وہ تمام حقائق بتانے پر مجبور ہوں گے جوہمارے علم میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئے چیف جسٹس نے ایک ہی دن میں تین کیس نمٹاد یے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں