چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے واٹس ایپ گروپ تشکیل دے دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے انتظامی معاملات چلانے کیلئے واٹس اپ گروپ تشکیل دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:نئے چیف جسٹس نے ایک ہی دن میں تین کیس نمٹاد یے
نجی ٹی وی کے مطابق واٹس اپ گروپ میں سپریم کورٹ کی رجسٹرار جزیلہ سلیم کو شامل کیا گیا ہے، گروپ میں ایڈیشنل رجسٹرارز اور ڈپٹی رجسٹرارز کو بھی شامل کیا گیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے واٹس ایپ گروپ سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات مستعدی سے چلانے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہو رمیں موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں