آئی ایم ایف نے ایک بار پھر ’ڈو مور‘کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پیٹرولیم سمگلنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے ایک بارپھر ’ڈو مور‘کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرویز پر جرمانوں کی شرح میں بھی ہوشربا اضافہ، ایمرجنسی وہیکل کو راستہ نہ دینا بھی جرم قرار
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک لاکھ 20ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کی روم تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کی ہے۔دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے، اس لیے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہانہ 143ملین لیٹرپیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کو روکا جائے۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر برآمدگی کے لئے ذخیرہ اندوزں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں