عام انتخابات کب ہوں گے؟منظور وسان نے پیش گوئی کر دی

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور اپنی پیش گوئیوں اور خوابوں کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے معروف سیاست دان منظور وسان نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات بارے بھی حیران کن پیش گوئی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم لندن سے لاہور پہنچ گئے
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ملاقات کے بعد منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کا واولا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی گرفتاری،آئی جی،سی پی او،ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں