پاک فوج دنیا میں سب سے بہترین،بروتھا گیریژن کے دورہ پر آرمی چیف جوانوں کی کارکردگی پر خوشی سے نہال

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت،آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے چیف جسٹس نے ایک ہی دن میں تین کیس نمٹاد یے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا اور کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔بروتھا میں منعقدہ 2 ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان،قازقستان،قطر،ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں،مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے،اس کے علاوہ مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کر دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی(شنکیاری)کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں،عرفان صدیقی بھی بول پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں