لاہور(نمائندہ خصوصی )پارٹی قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے موقع پر مسلم لیگ ن نے اکیس اکتوبر کو ملک بھر کے کارکنوں کو مینار پاکستان پہنچنے کی کال دیدی جہاں جلسے کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئین و قانون کا تقاضا نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دی جائے،رانا ثنا اللہ کا مطالبہ
لیگی ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ نواز شریف نے ائیرپورٹ پرصرف سینئیر قیادت کو آنے کی ہدایت کی جبکہ کارکنان کو مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی جہاں سے مسلم لیگ ن اپنی انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں مینار پاکستان پر استقبالی جلسہ احتجاج کی شکل اختیار کر جائے گا جبکہ حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت میں نواز شریف خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے۔