کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 25 پیسے سستا ہو کر 294 روپے 70 پیسے پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کارساز کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 297 روپے کی سطح پر پر برقرار رہی۔ ادھر ملک بھر میں ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی آگئی ہے اور اب مافیاز کے گھروں پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ڈیٹا بھی حاصل کرلیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے مکمل تیار کردہ یونٹس کی درآمدات میں بڑی کمی