اسلام آباد (عدالتی رپورٹر )سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے اور پہلے ہی دن پانچ میں سے تین کیس نمٹا دیئے ہیں،یہ کیس ان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نمٹا ئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہو رمیں موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے
تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ نے پہلے کیس میں سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کی،دوسرا قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی جبکہ تیسرے مقدمے میں سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اور ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔دوسری طرف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بینچز کی تشکیل اور زیر التواء مقدمات پر تجاویز کے لئے کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار ممبران کو دعوت دے دی گئی ہے۔اجلاس میں عدالتی امور اور فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملہ پر وکلا تنظیموں کی تجاویز لی جائیں گی اور بینچز تشکیل اور مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔