لاہور (وقائع نگار )سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔
شہبازشریف نے دورے کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں اور متعدد پارٹی میٹنگز میں بھی حصہ لیا،اس دوران انہوں نے اپنے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے تھے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف وطن پہنچ کر اب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی گرفتاری،آئی جی،سی پی او،ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب