انعامی رقم نہ ملنے کی شکایت کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

پشاور(کرائم رپورٹر ) دہشتگردوں کے سر کی قیمت کے پیسے نہ ملنے کی شکایت کرنے والے کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے اہلکار کا بنوں پولیس میں تبادلہ کر دیا گیا،اس سلسلے میں  ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے احکامات جاری کر دیئے تاہم متعلقہ اہلکار نے تبادلہ منسوخی کیلئے آئی جی پولیس کو درخواست دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:سڑک کی تعمیر کا کام چھ ماہ سے بند،سیاحتی مقام سری کوٹ پر ویرانیوں کے ڈیرے،سیاحوں نے آنا چھوڑ دیا

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اہلکار نے دہشتگرد کی گرفتاری میں معاونت کے باجود پیسے نہ ملنے پر افسران کو خط لکھا تھا کہ حکومت نے وزیرستان میں دہشتگرد کے سرکی قیمت 10 لاکھ مقررکی تھی اور یہ رقم ہیڈکوارٹر کو ملی لیکن آگے اہلکاروں کونہیں دی گئی ۔ متعلقہ اہلکار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ سی ٹی ڈی میں تنخواہ زیادہ تھی،اس لیے تین بچوں کو نجی سکول میں داخل کیا تھا،اب سی ٹی ڈی سے تبادلہ کرنے پر بچوں کو مجبوراً سکول سے نکالوں گا، تبادلے کے احکامات منسوخ کریں اور بچوں کا مستقبل بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جلد ریاستی عوام کو منظم کر کے ریاست کے اندر حقیقی تبدیلی لائیں گے،سردار تنویر الیاس کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں